آرٹیکل 370 کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔عمر عبداللہ


 سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370 کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ یہ لڑائی  بھارتی سپریم کورٹ میں  بھی لڑائی جاری ہے۔

کے پی آئی  کے مطابق  انہوں نے کہا کہ  کوئی بھی حکومت ہمیشہ کیلئے نہیں رہتی ۔ ہم انتظار کریں گے ،ہم ہار نہیں مانیں گے۔انڈیاٹوڈے کودئے گئے انٹر ویو میں عمر عبداللہ نے کہا ہم اپنے حق کی لڑائی لڑرہے ہیں ۔آرٹیکل 370 کے لئے پہلے بھی آواز اٹھائی تھی اور آج بھی اٹھا رہے ہیں۔ بھارتی حکومت کا فیصلہ ریاست  کے لوگوں کو حق میں نہیں ہے۔ انہوںنے بتایاکہ گپکار اجلاس4 اگست 2019 کو شروع ہوئی بات چیت کا تسلسل ہے اب ہم اسے باقائدہ شکل اور مقصد دینے کے لئے ملے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ کوئی موقع پرست اتحادنہیں ہے لیکن یہ سیاسی ہے اور ہم اسے سماجی اتحاد نہیں کہہ سکتے۔عمر عبداللہ  نے ایک مرتبہ پھرآرٹیکل 370کے خاتمہ کوایک غیر آئینی قدم قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اور غیر قانونی طریقہ سے جو ہم سے حق چھین لیاگیا ہے اسے واپس لینے کا یہ ایک آئینی اورامن پسند طریقہ ہے۔4اگست 2019 کو فاروق عبد اللہ  کے گھر گپکار علاقہ میں ایک کل جماعتی اجلاس ہوا تھا جس میں یہ قرار داد منظور کی گئی تھی کہ جمو ں وکشمیر کے خصوصی درجہ کیلئے وہ ملکرکوشش کریں گے۔ اس کو گپکار سمجھوتہ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

مسلسل 221 دنوں تک نظربند رہنے کے بعد عمر عبداللہ نے پہلی بار انٹرویو  میں کہا کہ  آرٹیکل 370 کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ہماری لڑائی سپریم کورٹ میں ہے۔ کوئی بھی حکومت ہمیشہ کے لئے نہیں رہتی۔ ہم انتظار کریں گے۔ ہم ہار نہیں مانیں گے’۔ انہوں نے کہا ‘ ہم اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ آرٹیکل 370 کے خلاف پہلے بھی آواز اٹھائی تھی اور آج بھی اٹھا رہے ہیں