ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 7 مریض جاں بحق


اسلام آباد:ملک بھر میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد6,621ہو گئی ہے۔ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد9,421تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے529 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان کروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد3لاکھ 21ہزار877 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں 3لاکھ 5ہزار 835 صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2 ہزار279 اور سندھ میں 2 ہزار568 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 193، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا بڑھ رہا ہے، عوام سنجیدہ ہوں ورنہ سخت اقدامات کریں گے: اسد عمر
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار781 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار367، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار249، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار521، بلوچستان میں 15 ہزار621، گلگت بلتستان میں 4ہزار61 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار322 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 40 لاکھ 9 ہزار 497 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 835 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 529 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔