باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز


کراچی: پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے قائد ملت شہید لیاقت علی خان کے یوم شہادت پر قائد ملت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے “شہید ملت SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا افتتاح سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے تعاون سےجمع شام 4بجے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈ وجام باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا ،

ٹورنامنت آرگنائزنگ سیکریٹری و ڈائریکٹر اسپورٹسSAUانوار حسین خانزادہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ ٹورنامنٹ میں اندرون سندھ 6اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونگے ٹورنامنٹ کا فائنل 18اکتوبر کو کھیلا جائیگا فائنل کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر حکومت سندھ سید امتیاز علی شاہ ہونگے جو اختتامی تقریب میں فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی موجود ہونگے ۔

دریں اثناء پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مورخہ 16اکتوبر 2020ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء قائد ملت لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر منعقد ہوگا جس میں اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شرکت کریں گے ۔