فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے پلیٹ فارم سے شعور اور آگاہی دی جائے ‘ فضیلہ قاضی


لاہور:سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے پلیٹ فارم سے شعور اورآگاہی دی جائے ،معاشرے سے جڑے ہوئے مسائل کو کرداروں کے ذریعے حقیقت کا رنگ دے کر اصلاح کا کام کرنا ہوگا۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ آج کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے لیکن اگر میں حقیقت بیان کروں تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ہماری نوجوان نسل میں کچھ حصہ مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا ، ہمیں انہیں اپنی تہذیب اور ثقافت سے آشنا کرنا ہوگا اور اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو اس کے انتہائی منفی نتائج سامنے آئیں گے۔

مزید پڑھیں:میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

انہوں نے کہا کہ سب کو انفرادی اور اجتماعی طور پرمعاشرے کی اصلاح کا بیڑہ اٹھانا ہوگا،ہمیں اردگرد پھیلے پہار جیسے مسائل کا چنائو کر کے انہیں فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے ذریعے اصلاح کا پہلو تلاش کرنا چاہیے۔