کورونا بڑھ رہا ہے، عوام سنجیدہ ہوں ورنہ سخت اقدامات کریں گے: اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر  کہا ہےکہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں لہٰذا حکومتی اقدامات کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو سخت اقدامات کریں گے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نےکہا کہ ملک بھر میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں، گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.37 فیصد رہی جو کیس مثبت آنےکی شرح 50 روز کے دوران بلند ترین ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مظفرآبادمیں کوورنا مثبت آنےکی شرح بلند ترین  اور کراچی میں بھی زیادہ ہے جب کہ لاہور اور اسلام آباد میں کوروناکیس بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کا دو بار شکار ہونے والی پہلی خاتون ہلاک

سربراہ این سی او سی نے مزید کہا کہ موقع ہے ہم سب کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کو سنجیدہ لیں ورنہ دوسری صورت میں حکومت کو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔