ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ تنظیمی دورے پر ہری پور پہنچ گئے


ہری پور: سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مطابق ناظم اعلی اسلامی جمعیت پاکستان حمزہ محمد صدیقی 4 روزہ تنظیمی کیلئے ہری پور پہنچ گئے۔

دورے میں ہری پور اور مانسہرہ ڈویژن کی تمام علاقہ جات، مقامات، اور کالجز کے ذمہ داران اور اراکین سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران تنظیمی کام کا جائزہ ، انفرادی رپورٹس اور جمعیت کی کمپین “تعلیم سے تعمیر” پر کارکنان کو آگاہ کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔تعمیر سے تعلیم مہم پر  ناظم اعلی جمعیت کارکنان سے خصوصی گفتگو کریں گے جس سے کمپین کے ہر ویک جیسے اساتذہ ویک، ایجوکیشن ایکسپو ویک، اقبال ویک، بک فیئرز و دیگر تمام پروگرامات کے بارے میں تفصیلا ت سے آگاہ کیا جائے گا۔