ناروے کا شہریوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان


اوسلو:یورپی ملک ناروے کی حکومت نے شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکیسن مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ناروے کی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ ملک میں بسنے والے ہر شہری کو کورونا سے محفوظ رکھنے کی ویکسین بالکل مفت دی جائے گی۔

اس بات کا اعلان ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ نے کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر شہری کو محفوظ اور موثر کورونا ویکسین ملے اور اسی وجہ سے ہم نے ویکیسن کو بلامعاوضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان بھی کورونا کا شکار، ٹویٹر پیغام میں ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق

حکومت نے واضح کیا کہ ناروے میں کورونا کی ویکسین تیاری کے مراحل ہے اور جب بھی محفوظ اور موثر ویکسین تیار ہوئی تو مارکیٹ میں اس کی دستیابی مفت ہوگی۔