انڈونیشیا :طیاروں نے بھی ماسک لگا لیے

جکارتا:انڈونیشیا میں حکومت نے کورونا آگاہی کےلیے منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے طیاروں پر ہی فیس ماسک بنا دیا۔


انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن گاروڈا نے حکومت کی آگاہی مہم کے سلسلے میں طیاروں کو ہی فیس ماسک سے مزین کر دیا۔

کمپنی نے 5 طیاروں پر فیس ماسک پینٹ کروائے ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا کے وار سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک لگانے کا شعور پیدا ہو۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا،جزیرہ سماٹرا میں 6.9 شدت کا زلزلہ

حکومت کی جانب سے شروع کردہ مہم چلو ماسک پہنیں کا حصہ بنتے ہوئے قومی ایئرلائن نے طیاروں کی چونچ پر فیس ماسک پینٹ کروایا ہے اور دور دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیاروں نے فیس ماسک پہن لیا ہو۔

جن طیاروں پر ماسک پینٹ کروایا گیا ہے وہ اندورن و بیرون ملک پروازیں کرتے ہیں۔