گھوٹکی میں آپریشن، 16 ڈاکو ہلاک کرنے کا دعویٰ


گھوٹکی(صباح نیوز) گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں اغوا برائے تاوان میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے 16 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کہا کہ گھوٹکی کے کچے میں کارروائی کے دوران 16 مغویوں کو بازیاب بھی کرایا گیا۔

ڈی پی او اختر فاروق نے بتایا کہ سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر 66 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔

واضح رہے کہ گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں کئی روز سے مغویوں کی بازیابی کے لئے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے۔