برٹش ائرویز کی پہلی پرواز لندن سے لاہور پہنچ گئی


لاہور: برٹش ایئر ویز کی پرواز 259 لندن سے لاہور پہنچ گئی ۔ پرواز میں ایک سو چورانوے مسافر سوار تھے۔ کرو ممبرز اور دیگر آفیشلز کے لاہور پہنچنے پر سول ایوی ایشن کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر برٹش ایئر کے وائس پریذیڈنٹ نے پاکستانی حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔لاہور سے لندن برٹش ایئر ویز کے مسافروں کو طیارے کی روانگی کے بارے بھی آگاہ کردیا گیا۔ برٹش ایئر ویز کو ہفتہ وار 4 پروازوں کی اجازت دی گئی ۔ سول ایوی ایشن نے طیارے اورکپتان کا استقبال واٹر کینن سے کیا۔

مزید پڑھیں: برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنیکافیصلہ

واضح رہے کہ برٹش ائرویز نے کرونا کی وجہ سے فضائی آپریشن بند کیا ہوا تھا۔ اس سے قبل 10 سال بعد برٹش ایئر ویز کی جانب سے پاکستان میں پروازوں کا آغاز گذشتہ سال 2019 کے جون میں ہوا۔برطانوی ایئرلائن کی پہلی پرواز 1976 میں اسلام آباد آئی تھی۔ سال 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل حملے کے بعد برطانوی ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں بند کردی تھیں۔