غیر اخلاقی مواد شیئر کرنیکامعاملہ،”ٹک ٹاک” پر پابندی عائد

اسلام آباد:ٹک ٹاک کے شوقین خواتین و حضرات کے لئے بری خبر آگئی۔ پاکستان میں ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں فیس بک جیسے دیجیٹل پلیٹ فارمرز کے زیادہ مواقع ہیں،عمران خان

پی ٹی اے حکام کہناتھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا کہا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔جس پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں اس ایپ کو بند کردیا جائے۔ پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں اس کو بند کرنے کے بارے تحریر کیاہوگا۔