ہم سب کراچی کو صاف،محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں،شنیرا اکرم


کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ایک چیز ہے جو کراچی میں ہر فرد کو جوڑتی ہے اور وہ یہ کہ ہم سب اپنے شہر کو صاف اور محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں اور کیا یہ بہت بڑی خواہش ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنے پیغام کے ساتھ ہمارا گھر ہمارا کراچی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔شنیرا اکرم کے ٹوئٹ کی صارفین نے خوب تعریف کی اور کمنٹ بوکس میں اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ا

یک صارف کا کہنا ہے کہ ہر کوئی تبدیلی کو پسند کرتا ہے مگر اس کے لیے آمادہ نہیں ہوتا کیوں کہ وہ اپنے آرام میں خلل ڈالنا نہیں چاہتا۔قبل ازیں شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کراچی میں جگہ جگہ دکھائی دینے والے گندگی کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں لاکھوں لوگ کچرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔