حزب اختلاف اداروں کیخلاف کام نہ کرے، فواد چوہدری

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرامن تحریک اپوزیشن  کاحق ہے مگر اداروں کیخلاف کام نہ کرے اپوزیشن جماعتوں میں کوئی رابطہ و ضبط نہیں یہ کیسز بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمن کو مدرسے کے طلباء کیلئے اٹھایا جارہا ہے ۔

ایک نجی  ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج اپوزیشن کاحق ہے مگر پرتشدد احتجاج کی آئین و قانون میں گنجائش نہیں اپوزیشن کا گٹھ جوڑ ذاتی مفاد اور ریلیف کے لئے ہے۔ مہنگائی اور دیگر ملکی مسائل کے حل کیلئے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی تحریک چلائے  لیکن  اداروں کے خلاف کام نہ کرے ۔ ایف آئی آر سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ۔ سیاسی مقدمات کا تاثر ماضی میں ملتا ہے آج ایسا نہیں ہوتا ۔ ایف آئی آر کروانے والا شخص ماضی میں لیگی کونسلر رہاہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف پر تمام کیسز دستاویزی ہیں صرف الزامات ہی نہیں۔ کیسز کو سیاسی انتقام قرار دے کر رکوانا ہی اصل مقصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن  کے جلسوں سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں احتجاج الگ بات ہے مگر اداروں کولڑانے کی سازش قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کو مدرسے کے طلباء کیلئے اٹھایا جارہا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں میں کوئی ربط  وضبط  نہیں یہ کیسز بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ آئین و قانون کے دائرے میںرہ کر جلسے کریں تو کوئی مسئلہ نہیں۔