دنیا کے سب سے بڑے فوارہ کا افتتاح 22 اکتوبر کو ہوگا


دبئی:دنیا کے سب سے بڑے فوار ے  کا افتتاح  جمعرات 22اکتوبر کو دبئی میں ہو گا، فوارے کو النخلہ کا نام دیا گیا جسے ممکنہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائیگا  ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق النخلہ فوارے کے افتتاح کے موقع پر آتش بازی کے علاوہ مختلف قسم کیرنگا رنگ پروگرام بھی کیے جائیں گے، فوارے کے افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 20 شو پیش کیے جائیں گے، شو کا دورانیہ 3 منٹ کا ہوگا، جبکہ اس کا سلسلہ مغرب کے بعد سے لے کر نصف شب تک جاری رہے گا، جبکہ ہر شو کے درمیان 30 منٹ کا وقفہ بھی ہوگا، 14 ہزار مکعب فٹ کے دائرے پر پھیلا یہ فوارہ 105 میٹر اونچا ہے ، اس کے نچلے حصے میں 3 ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے  جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دل آویز منظر دیکھنے کو ملے گا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے انچارج شادی جاد نے بتایا کہ النخلہ فوارہ دبئی کے پرکشش اور قابل دید مقامات میں شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: دبئی میں شیڈول آئی پی ایل کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

یاد رہے کہ اس وقت دبئی مال کا دبئی فائونٹین دنیا کا سب سے بڑا فوارہ مانا جاتا ہے تاہم پام فائونٹین کے افتتاح کے بعد یہ دوسرے نمبر پر آجائے گا۔