پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے لیڈٹرینرزکی ٹریننگ کا انعقاد


اسلا م آباد:صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے 46 افسران کی بطور لیڈٹرینرزمرحلہ وار تربیت کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

پہلے مرحلہ میں الیکشن کمیشن کے 20 افسران کی بطور ٹرینرتربیت کروائی جائے گی جوکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر زاور ریٹرننگ آفیسر زکی تربیت کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن کے 26 افسران کی بطور لیڈٹرینر تربیت کروائی جائے گی جو کہ ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ کروائیں گے اس کے بعد یہی ماسٹرٹرینرزتمام پولنگ عملہ (پریذائیڈنگ آفیسرز ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر اور پولنگ آفیسرز)کی تربیت کے لئے مامور ہونگے ۔

تربیت کا یہ سلسلہ الیکشن کمیشن کی فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں مورخہ 3 اکتوبر 2020تک جاری رہے گا۔