بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ،پاک فوج کے جوان سمیت2افراد شہید


راولپنڈی:بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان سمیت 2 افراد شہید اور4شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے بڑوہ اور ٹینڈر سیکٹر میں فائر کھول دیا جس سے گائوں بڑوہ کا پندرہ سالہ لڑکا شہید ہوگیا جبکہ گائوں کرتن کی خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی فوجی سپاہی شفیق نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

پاکستانی فوج نے فائر اگلنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھاری نقصانات کی اطلاع ہے۔آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ و گولہ باری میں آئے روز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتکاروں کو بارہا

مزید پڑھیں:شہباز شریف 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

دفترخارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج ریکارڈ کیا جاتا ہے تاہم بھارت کا جنگی جنون کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہا جبکہ عالمی برادری بھی بھارت کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس اب تک بھارت کی جانب سے 2334 مرتبہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔