شہباز شریف 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور: احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

احتساب عدالت نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ شہبازشریف کو 13اکتوبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کو پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا قبول کرتے ہوئے عدالت نے ان کا 14روز ہ ریمانڈ منظور کیا ہے ۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف کی گرفتاری توعدالتی فیصلہ ہے،شبلی فراز

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو گذشتہ رو ز لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔