سیاسی محاذ پر ہلچل، لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی عثمان بزدار سے ملاقات


لاہور: سیاسی محاذ پر ہلچل، پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے، عثمان بزدار سے گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: کراچی: کتے کے کاٹنے کا لرزہ خیز واقعہ،سندھ کی سیاست میں ہلچل

نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کی، لیگی منتخب نمائندوں نے عثمان بزدار کو اپنے حلقوں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔