نا م نہاد بھارتی یوم جمہوریہ26جنوری کے پیش نظرمقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا


سری نگر:نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ26جنوری کے پیش نظرمقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاونی میں بدل دیا گیا ہے جبکہ قابض انتظامیہ نے  سری نگر اور جموں میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں سرکاری ملازمین کی شرکت کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔

تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں کے  نام ایک مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی ہوگی

تقریبات میں شرکت سرکاری  ڈیوٹی کی طرح ہوگی  ادھر  وادی کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ راجوری ، مینڈھر ، پونچھ اورکشتواڑ میں 26جنوری کے پیش نظر محاصرے اورتلاشی کا عمل جاری ہے سری نگر میں مختلف مقامات پر فورسز کے  نئے ناکے لگائے گئے ہیں۔

جموں وکشمیرمیں نام نہاد یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموںمیں منعقد ہوگی ، جبکہ سری نگرمیں بھی تقریب ہوگی۔

بھارتی اخبار  کے مطابق  انسپکٹر جنرل، بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر، اشوک یادو نے بتایا کہ  جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ فوجیوں کی گشت اور تعیناتی کو یوم جمہوریہ سے پہلے بڑھا دیا گیا ہے