بدین بلدیاتی انتخابات،ایک ہی خاندان کے 6 افراد منتخب،پیپلزپارٹی کے سائین بخش جمالی، ان کے 3 بھائی، بیٹا اور بھتیجا کامیاب قرار

بدین(صباح نیوز)بدین  میں بلدیاتی انتخابات میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد منتخب ہوگئے۔پیپلزپارٹی کے سائین بخش جمالی، ان کے 3 بھائی، بیٹا اور  بھتیجا  کامیاب قرار پائے۔ یونین کونسل38 میں پیپلز پارٹی کے سائیں بخش جمالی ضلع کونسلر منتخب ہوئے۔

 یونین کونسل37 میں سائیں بخش جمالی کے بھائی عطا جمالی ضلع کونسلر منتخب ہوئے۔ یونین کونسل 33 میں سائیں بخش کے دوسرے بھائی غلام رسول جمالی چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے۔

یونین کونسل38 میں تیسرے بھائی صدر جمالی بھی چیئرمین منتخب ہوے۔ یونین کونسل37 میں سائیں بخش جمالی کا بھتیجا حاکم علی جمالی چیئرمین منتخب ہوا جبکہ  ٹان کمیٹی ٹنڈو باگو، وارڈ نمبر2 میں ان کا بیٹا خان صاحب جمالی کونسلر منتخب ہوگیا۔