کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرحافظ نعیم سمیت کارکنان کو مبارکباد۔محمد حسین محنتی

کراچی(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کراچی کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میںجماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین وائس چیئرمین اورجنرل کونسلرامیدواروں کی بھرپورکامیابی پراللہ تعالیٰ کاشکراورامیرحلقہ حافظ نعیم الرحمان،کارکنان سمیت پوری ٹیم کی انتھک محنت کانتیجہ قراردیا ہے،صوبائی امیرنے حافظ نعیم سمیت تمام کارکنان کو کامیابی پردلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ یہ عمل شہرکراچی کی تعمیروترقی امن وخوشحالی اورخیروبرکت کا باعث بنے گا۔

 ان کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اورہرفورم پر کراچی کے مسائل کو اجاگراورعوام کے بنیادی حقوق کی بات کی ہے۔کراچی میں جماعت اسلامی کے نامزدامیدواروں کی کامیابی عوام کا جماعت اسلامی پربھرپوراعتماد کا اظہار ہے۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی کے کامیاب نمائندے اپنے بزرگوں سابق میئر عبدالستار افغانی اورنعمت اللہ خان کی طرح دیانت وامانت اورخدمت کے ساتھ شہرکی تعمیروترقی اورعوام کی بلاتفریق خدمت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادکریں گے۔