تھرپارکر میں غذائی قلت، بیماریوں سے مزید 3 بچے انتقال کر گئے


تھرپارکر: غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے باعث سول اسپتال مٹھی میں مزید 3 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت نے بھی غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث مزید 3 بچوں کے  انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: تھرپارکر:غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال غذائی کمی اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے  63 بچے انتقال کر چکے ہیں۔