گندم کی قیمت میں اضافہ،فلورملز نے آٹے کی سپلائی کم کردی

لاہور،پشاور : فلور ملز نے 20 اور 15 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی کم دی ، لاہور میں آٹے کی قلت پیدا ہوگئی ۔چکیوں پر فی کلو آٹا 80 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

پشاور میں بھی آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران دو سو روپے کا اضافہ ہوگیا ۔پشاور میں 20کلو تھیلے کی قیمت1070 سے بڑھ کر 1260 روپے تک پہنچ گئی۔ تاجروں نے بتایا  کہ پنجاب سے گندم کم آنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہورہا ہے،

مزید پڑھیں:پنجاب میں گندم 22سوروپے من فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

آٹے کیساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ لاہور میں  ادرک 650 روپے کلو، دیسی لہسن 400 روپے، ٹماٹر 120 روپے، مٹر320 روپے ،پیاز اور آلو 80 روپے فی کلو  فروخت ہورہے ہیں۔