نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 40 افراد ہلاک


کھٹمنڈو(صباح نیوز) نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

نیپالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارے نے پوکھارا سے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی، حادثے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا جہاں کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔یٹی ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں کل 72 مسافر سوار تھے جن میں دو شیرخوار، 4 عملے اور 10 غیر ملکی افراد شامل تھے، حادثے میں کسی کے زندہ بچ جانے کی معلومات نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق نیپالی طیارے میں شامل غیر ملکی باشندوں میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کورین باشندے جبکہ آسٹریلیا، فرانس، ارجنٹینا کا ایک ایک باشندہ شامل تھا۔ جہاز کے گرنے کے بعد ملبے کو آگ لگ گئی تھی جسے بجھایا جا رہا ہے۔ آرمی ترجمان کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے مزید لاشیں ملنے کے امکانات ہیں۔ نیپالی وزیرِ اعظم نے طیارے کے حادثے کے بعد کابینہ کاہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔