نوازشریف بھی ٹویٹر میں شامل


اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف پاکستانی عوام سے رابطہ میں رہنے کیلے سماجی رابط کی ویب سائٹ ٹویٹر  میں شامل ہوگئے.

اس بات کا اعلان سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوٹیرپر کیا ، مریم نوازنے کہا کہ انہیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس ہور ہی ہے کہ نوازشریف نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹویٹر میں شامل ہو نے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے پاکستانی عوام سے رابطہ میں رہیں.

ن کا ٹویٹر اکاونٹ@ NawazSharifMNS،ان کا یہ فیصلہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے چند گھنٹے قبل سامنے آیا،مریم نوا ز کے ٹویٹ ہوتے ہی ٹویٹر پر ٹویٹرنوازشریف کی خیرمقدم کرتا ہے ٹرینڈ چلنے لگا۔