ایوان اقبال میں پیغام ایجوکیشنل فیسٹیول کا انعقاد، سینکڑوں کی تعداد میں بچوں نے شرکت کی

لاہور(صباح نیوز)  بزم پیغام لاہور کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں پیغام ایجوکیشنل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں بچوں نے شرکت کی۔جس کا مقصد  ہے نیک بنو نیکی پھیلاؤ۔

صدر بزم پیغام لاہور حسنین عبداللہ کے مطابق بزم پیغام لاہور نے پیغام ایجوکیشنل فیسٹیول کے نام سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں لاہور کے مختلف سکولوں نے شرکت کی ۔ بچوں کے لئے کیرئیر کاؤنسلنگ کا سیشن رکھا گیا اور مختلف مہمانوں نے شرکت کی ۔ بزم پیغام بچوں کی ایک سوسائٹی ہے جس کا مقصد ہے نیک بنو نیکی پھیلاؤ ۔

پیغام ایجوکیشنل فیسٹیول میں والدین اور اساتذہ کے درمیان مکالمہ کرایا گیا ۔ پہلی بار جھگیوں کے بچوں کے لئے آواز اٹھائی گئی اور ان کو پروگرام میں شریک کیا گیا۔  اس پروگرام میں مختلف اسکولز کے پرنسپلز اور اساتذہ نے شرکت کی۔

مشہور یوٹیوبر  حسان فرید اور عثمان رفیق نے شرکت کی ۔ مختلف نوعیت کے پروگرامات ہوئے اور بچوں کو مختلف انعامات دیئے۔ صدر بزم پیغام لاہور حسنین عبداللہ نے کہا کہ بزم پیغام کا ایجوکیشنل فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔