جنگ عظیم دوئم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جہاز کی باقیات ناروے سے دریافت

اوسلو: ناروے کے قریب سمندر سے دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جنگی جہاز کی باقیات 80 سال بعد مل گئیں۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی آبدوز کا نشانہ بننے کے بعد جرمن فوجیوں نے اپنا جہاز خود ڈبو دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایرانی فوج کی ذوالفقار 99نامی جنگی مشقیں مرکزی مرحلے میں داخل

تقریباً 80 سال بعد جرمن جنگی جہاز کی باقیات سمندر سے مل گئی ہیں، جہاز پر اب بھی جرمن نازیوں کا نشان موجود ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

یہ جنگی جہاز اس بیڑے کا حصہ تھا جس نے 1940 میں ناروے پر حملہ کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ اسٹیٹ نیٹ

جہاز سمندر برد کرنے سے پہلے جرمن نازی فوجیوں نے جہاز خالی کر دیا تھا۔