بھارتی فوج جان بوجھ کرعام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے:سید صلاح الدین


سری نگر:حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے  چیر مین سید صلاح الدین نے شہدائے سری نگر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

 انہوں نے کہا ہے کہ حذبہ شہادت سے سرشار مجاہدین سامان حرب و ضرب نہ ہونے کے باوجود اللہ کے بھروسے پر اعلائے کلمة اللہ اور وطن کی آزادی کے لئے اپنا لہو نچھاور کررہے ہیں۔کے پی آئی  کے مطابق ان خیالات کا اظہار حزب المجاہدین سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے  چیر مین سید صلاح الدین نے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے بٹہ مالو سری نگر میں قابض فورسز کے خلاف جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے مجاہدین ذاکر احمد پال ساکنہ شوپیاں ،عبید مشتاق بٹ ساکنہ کولگام اور عادل حسین ساکنہ اونتی پورہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حذبہ شہادت سے سرشار ان مجاہدین نے  سامان حرب و ضرب نہ ہونے کے باوجود اللہ کے بھروسے پر اعلائے کلمة اللہ اور وطن کی آزادی کے لئے اپنا لہو نچھاور کیا ہے ۔ ،ان کا یہ قیمتی لہو ضرور رنگ لائے گا۔کشمیر کے شہدا کی ایک لازوال داستان ہے ،ان فقیدامثال قربانیوں کا ثمر ان شااللہ مظلوم قوم کو ضرور مل کررہے گا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ،اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے ن سفاکانہ اور مذموم حرکات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں45سالہ خاتون کونثر ریاض اور سوپور قصبہ میں حراست کے دوران نوجوان عرفان احمد ڈار کی شہادت کو بھارتی فوج کی بزدلانہ حرکت سے تعبیر کیاہے اور کہا  ہے کہ بھارتی فوج اپنی ناکامی چھپانے اور عام شہریوں پر خوف طاری کرنے کیلئے ایسی بزدلانہ حرکتیں کرتی ہیںعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس طرح کی مذموم حرکتوں پر چپ کا روزہ توڑنا چائیے اور بھارت کو یہ سلسلہ روکنے پر مجبور کیا جانا چائیے ۔سید صلاح الدین نے شہداء کیلئے بلند درجات اور لواحقین کیلئے  صبر جمیل کی دعا بھی کی۔