پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کی بکنگ شروع کردی

File Photo

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کی بکنگ شروع کردی،

جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ،سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودیہ جانے والے مسافروں کے لئے پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کااعلان کردیاہے سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی

پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا تاہم اب پاکستان سے مسافر بھی جا سکیں گے پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے۔ 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کا اربعین کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

aوہ تمام مسافر جن کے پاس سعودی عرب کا رہائشی ، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ ہے وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیںسعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا