ٹیوشن ٹیچر کی کمسن بچیوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل


جہلم :جہلم میں ٹیوشن سینٹر کے استاد کے کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جہلم شہر کے محلہ خانساماں میں ٹیوشن سینٹر میں استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچیوں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بیوی نے ٹک ٹاک پر فالوورز بڑھانے کیلئے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دیدی

ویڈیو کے وئرال ہوتے ہی ڈی ایس پی سٹی نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا تاہم بچیوں کے والدین نے ڈی ایس پی دفتر میں پہنچ کراستاد کو معاف کردیا۔

ڈی ایس پی ابراہیم وڑائچ کا کہنا تھا کہ مدعی کے معاف کرنے کے باوجود پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔