کیلی فورنیا میں مٹی کے تودے گرنے سے ہائی وے بند


کیلیفورنیا(صباح نیوز)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں مٹی کے تودے گرنے سے ہائی وے بند ہوگئی۔

حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔کیلفورنیا ہائی وے پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں مٹی کے تودے کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کیلی فورنیا کے شہریوں کو مزید سخت موسم کیلئے خبردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیلی فورنیا میں تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہے، جب کہ سڑکیں، گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

امریکی محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ صورت حال باد وباراں کے اس طاقت ور طوفان کے نتیجے میں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے جو کیلی فورنیا کو براہ راست نشانہ بنا رہا ہے۔