نیب کو قواعدوضوابط کی تیاری کیلئے6ہفتوں کی مہلت

انٹرنیٹ فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب کو قواعد و ضوابط کی تیاری کیلیے6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نیب قواعد و ضوابط سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت کی۔دورانِ  سماعت چیف جسٹس پاکستان نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی قواعد و ضوابط کے متعلق رپورٹ عدالت میں نہیں آئی؟

مزید پڑھیں:یک طرفہ احتساب ان کو نظرآتا ہے جن کی آنکھوں پر پٹی ہے: چیئرمین نیب جاوید اقبال

اس پر  پراسیکیوٹرجنرل نے بتایا کہ نیب رولز بنا کر صدر کو بھیجے تھے لیکن صدرمملکت نے یہ اعتراض لگا کر واپس کر دیے کہ وزارت قانون کے ذریعے رولز بھجوائیں۔پراسیکوٹر جنرل نیب نے عدالت سے 6 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی تیار کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی۔