آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی یو اے ای وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی اور عسکری امور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

دبئی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دبئی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب  صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کے زعبیل محل میں دونوں شخصیات نے ملاقات کے دوران دفاعی اور عسکری امور مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے اس سے پہلے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی تھی۔ یو اے ای سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر بھی تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ   الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا  استقبال کیا ۔ ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون وشراکت داری بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔