مبارک دن ہے،طلباء کو تعلیمی اداروں میں واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں،شفقت محمود


اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے تعلیمی ادارے کھلنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباکوتعلیمی اداروں میں واپسی پرخوش آمدیدکہتا ہوں،بچوں کی صحت و سلامتی یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کو پہلے وارننگ دیں گے اور پھر بند کردیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے جی سکس فور اسکول کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعدازاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود نے طلبا کو تعلیمی اداروں میں واپسی پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج ایک مبارک دن ہے، بچوں کی صحت و سلامتی یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، والدین،اساتذہ اور بالخصوص طلبا کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے ایس اوپی پرعمل کریں۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جس دن کا انتظارتھا وہ آ گیا ، سب کا امتحان ہے ، اسکول اور کالجز کھل گئے،یہ اساتذہ ، والدین ، طلبہ اور انتظامیہ سب کیلئے امتحان ہے، اسکول نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو وارننگ کے بعد بند کردیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ قوم نے کورونا وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، حکومتی اقدامات مثالی رہے،اسکول و کالجز کھل گئے،یہ اساتذہ ، والدین ، طلبہ اور انتظامیہ کیلئے امتحان ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور والدین کو بھی چاہیے کہ ایس او پیز پر چیک رکھیں، ہر بچہ ماسک لازمی پہنے، چاہے گھر میں کپڑے کا ماسک بنا لیا جائے۔

مزید پڑھیں: شکر ہے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچے ،فواد چوہدری

شفقت محمود نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہوگا، صوبائی حکومتیں بھی کوشش کررہی ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہو اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پرپہلے وارننگ دیں، پھر ادارہ بند کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کروانا ہے۔شفقت محمود کا مزیدکہنا تھاکہ اسکول بسیں احتیاطی تدابیر کے تحت چلائی جائیں گی، گزشتہ حکومت میں بسیں آئیں تاہم ڈرائیورکا انتظام نہیں کیا گیا ، ان بسوںکو متحریک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔