دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال جاننے کیلئے خبر پڑھیئے!

فائل فوٹو

واشنگٹن:عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث دنیا میں 2کروڑ 94لاکھ 45ہزار847افراد متاثر اور 9لاکھ 32ہزار746جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 2کروڑ12لاکھ80ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 72لاکھ 32ہزار908رہ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 67لاکھ49ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ99 ہزار ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 49لاکھ 30ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں اموات کی مجموعی تعداد 80ہزار 808ہوگئی ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 43لاکھ 49ہزار سے بڑھ گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار117ہوگئی ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10لاکھ 68ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 635ہو گئی ہے۔پیرو میں بھی 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30ہزار 812افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 23ہزار123اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 21ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے ،مجموعی تعداد 6,389ہو گئی

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15ہزار499ہو گئی ہے جبکہ 6لاکھ50ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6لاکھ 71ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور71ہزار49 اموات ہوئی ہیں۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1لاکھ سے زائد ہوگئی۔دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50لاکھ ہوگئی جبکہ 27جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2کروڑ سے زائد تھی۔