سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین پھر متحرک، سلیمان شہباز سے ملاقات،پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو

لاہور(صباح نیوز)سیاسی منظر نامے پر جہانگیر ترین دوبارہ متحریک ہو گئے، جہانگیر ترین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری کے ہمراہ سلیمان شہباز سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آمد پر سلیمان شہباز شریف نے گلدستہ پیش کرکے جہانگیر ترین کا استقبال کیا۔
ملاقات میں سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا، ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔