سید علی گیلانی کا میر واعظ عمر فاروق کی نانی کی وفات پر اظہار تعزیت

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی نے میر واعظ ڈاکٹر عمر فاروق کی نانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

کے پی آئی کے مطابق  کل جماعتی حریت کانفرنس  ( میرواعظ ) کے سربراہ میر واعظ ڈاکٹر عمر فاروق کی نانی  محترمہ  فاطمہ بیگم گزشتہ روز سری نگر میں انتقال کر گئی تھیں۔ مرحومہ  سرکردہ معالج ڈاکٹر شکیل مجاہدکی پھوپھی تھیں۔گذشتہ شب سرینگر نگین میں قائم مرواعظ منزل کے احاطے میں مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔

سید علی گیلانی نے میر واعظ ڈاکٹر عمر فاروق کی نانی کی وفات پر ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے لیے جنت کی دعا کی ہے ۔ سید علی گیلانی نے  دعا کی ہے کہ  اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے اور تمام لواحقین کو صبر جمیلہ عطا فرماے اللہ تعالی مرحومہ کے اہل خانہ کواس ناقابل تلافی نقصان اور سانحہ کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے ۔

دریں اثنالبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان کے مطابق پارٹی کے قائمقام چیئرمین عبدالحمید بٹ نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق  کی نانی صاحبہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے خادند یعنی مرواعظ عمر فاروق کے نانا مرحوم مولوی غلام رسول شاہ کی ریاست جموں کشمیر میں اسلامی تعلیم کی ترویج کے حوالے سے ناقابل فراموش اور گرانقدر خدمات ہیں ۔انہوںنے مرحومہ کی جنت نشینی اور مغفرت سمیت مرواعظ اور جملہ اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔