مریم نواز گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، وزیر اطلاعات


اسلام آباد(صباح نیوز)مریم اورنگزیب لکھا تھا کہ مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں،ان کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔

مریم اورنگزیب نے ٹوئٹرپر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمنائوں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔

فیملی ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو آپریشن کے بعد ان کے کمرے میں شفٹ کردیا گیا ہے۔