اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل مودودی کانفرنس کا انعقاد 9-10 جنوری کو لاہور میں ہوگا

لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل مودودی کانفرنس کا انعقاد 9-10 جنوری کو ایوان اقبال میں ہوگا ،کانفرنس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے رہنما شریک ہونگے ۔

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اپنے 75 سال کی تکمیل پر بیسویں صدی کے عظیم مفکر، مجدد، مفسر، فلسفی، تاریخ داں، صحافی اور سب سے بڑھ کر داعی تحریک اسلامی سید ابوالاعلی مودودی رحم اللہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے  انٹرنیشنل مودودی کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے سیاسی و سماجی رہنما شریک ہونگے  اور انٹرنیشنل مودودی کانفرنس 2 دن جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے اراکین اور کارکنان جمعیت بھڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔

کانفرنس میں مختلف قسم کے سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام اسلامی ممالک کے رہنما طلبہ سے مولانا مودودی کی تعلیمات اور خدمات پر مخاطب ہونگے ، انٹرنیشنل مودودی کانفرنس مولانا مودودی کی دنیا بھر میں خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ٹرینڈ سیٹر اور لاہور کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔