راولپنڈی میں مگس بانی کا تربیتی کورس14ستمبر سے شروع ہوگا


راولپنڈی: محکمہ زراعت پنجاب نے شعبہ مگس بانی سے منسلک افراد کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے شہد کی مکھیاں پالنے کا05 روزہ تربیتی کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان نے ا ے پی پی کو بتایاکہ یہ تربیتی کورس 14 تا 18 ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:کاشتکار شلجم کی کاشت فوری شروع کردیں،ماہرین زراعت کی ہدایت

اس کورس کا مقصد مگس بانی کے کاروبار سے منسلک افراد اور نیا کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو سا ئنسی بنیادوں پر استوار کر سکیں۔

انہوںنے کہاکہ کسان اور کم آمدنی والے افراد مگس بانی کا پیشہ اختیار کر کے اپنے معاشی حالات بہتر کر سکتے ہیں۔ اس کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات کے لئے تعلیم و عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ کورس میں شرکت کرنے کے خواہش مند خواتین و حضرات شعبہ تحقیقات مگس بانی و حشرات اثمار کے دفترایگریکلچرل کمپلیکس راولپنڈی میں یا فون نمبر 051-9292071 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔