شاہد آفریدی کاپاک فوج کے نام محبت بھرا پیغام

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سنگلاخ چٹانوں اور سر سبز میدانوں کے پار تکتی نگاہیں، تپتے ریگ زاروں اور یخ بستہ برف زاروں میں پہرہ دیتے قدم، تند ہوائوں اور شہ زور لہروں کا سینہ چیرتے بدن، ان تھک، پر عزم اور بلند ہمت، اے میرے دیس کی سرحدوں کی لاج رکھنے والو! تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں!