کیا بندہ ہے؟ اپنی ذات میں قید شخص کو کسی کے غم کا خیال ہےنہ کسی کی خوشی کا احساس،مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر رد عمل


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سال نو کے حوالے سے جاری پیغام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ ہی نہیں۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا بندہ ہے؟عید،شب برات کی تمیز،نہ ہی نئے سال کا کوئی خیال؟ دعا اور نہ ہی کبھی خیر کا کوئی کلمہ؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نہ کسی کے غم کا خیال، نہ کسی کی خوشی کا احساس، جسے دوسروں کی خوشی میں خوشی اورغم میں دکھ بانٹنا نہ آتا ہو وہ 22 کروڑعوام کا کیا سوچتا؟