سوکھے پتے کی طرح دکھنے والی حیران کن تتلی

دنیا میں قدرت کی تخلیق کے ایسے شاندار نظارے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان حیرت کی تصویر بن جاتا ہے اور اس کی آنکھیں اسے دیکھ کر یقین نہیں کرپاتیں۔

دنیا میں بے شمار پھول، پھل، پودے اور کیڑے ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دنگ رہ جاتے ہیں اور آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک تتلی کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

دی ڈیڈ لیف بٹرفلائے نام کی تتلی ٹروپیکل ایشیا میں پائی جاتی ہے جو دکھنے میں ایک سوکھے پتے کی طرح ہوتی ہے۔

فوٹو: بشکریہ آسٹریلین جیوگریفک 
فوٹو: بشکریہ آسٹریلین جیوگریفک 

اس رنگ برنگی تتلی کی خوبصورتی اپنی جگہ ہے لیکن اس کی خاص بات یہ ہےکہ یہ بالکل کسی سوکھے پتے کی مانند لگتی ہے، جیسے ہی تتلی کو محسوس ہوتا ہے کہ آس پاس کوئی خطرہ موجود ہے تو وہ فوراً اپنے پر بند کرلیتی ہے جس سے یہ اندازہ لگانا ناممکن ہوجاتا ہے کہ یہ تتلی کا یا کوئی سوکھا پتا۔

جب تتلی کو لگتا ہے اب اس کے آس پاس کوئی خطرہ موجود نہیں ہے تو یہ واپس اپنے پر کھول لیتی ہے جو کہ اندر سے بے حد خوبصورت اور رنگ برنگے ہوتے ہیں۔