وزیراعظم کی نیپال کے نئے وزیراعظم پشپا کمل ڈاہل پراچندا کو مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پشپا کمل ڈاہل پراچندا کو نیپال کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور نیپال کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہیں ۔۔