مکہ مکرمہ میں غار حرا کے قریب اسلامی میوزیم کا قیام


مکہ مکرمہ(صباح نیوز)مکہ مکرمہ میں غار حرا کے قریب اسلامی میوزیم لوگوں کو رسول اللہ ۖ سمیت دیگر انبیائے کرام سے متعلق نہایت مفید معلومات فراہم کر رہا ہے۔

غارِحرا مکہ مکرمہ کا نہایت ہی مبارک اور مقدس تاریخی مقام ہے، خاتم النبین ۖ اِعلانِ نبوت سے قبل اِسی غار میں ذِکروفِکر اور عِبادت میں مشغول رہا کرتے تھے، اسی غار میں آنحضرت صلی اللہ و علیہ و الہ وسلم پر پہلی وحی کا نزول ہوا۔

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں غار حرا کے قریب قائم اسلامی میوزیم قائم کیا ہے۔یہ میوزیم عمرہ زائرین کے لیے اسلامی معلومات کا خزانہ ہے، اس میوزیم کے ذریعے غار حرا کے متعلق معلومات سمیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلسلہ وحی کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے۔

اسلامی میوزیم میں نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینیں اور غار حرا کے ماڈل لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں، میوزیم میں قرآن پاک کے نادر اور نایاب نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔