حکومتی نوٹیفکیشن خلاف قانون قرار، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوں گے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات  31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس الیکشن کمیشن میں ہوا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ جس میں وزارت داخلہ کیجانب سے اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد  بڑھانے کے نوٹیفکیشن پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق   اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات  31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق ہوں گے،  الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے نوٹی فیکشن کے باوجود بلدیاتی انتخابات  31 دسمبر کو ہوں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  وفاقی حکومت کا نوٹی فیکیشن اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے، حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، شاہ محمد جتوئی، نثار درانی، جسٹس اکرام اللہ کے دستخط سے جاری ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  اسلام اباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں،کاغزات نامزدگی فائل ہو چکے ہیں،  انتخابی نشان دیے جا چکے ہیں،31 دسمبر بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں،بیلٹ پیپرز کی چھپائی، پولنگ عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے  اسلام آباد میں یونین کونسل کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیا۔ وفاقی حکومت نے ایسا الیکشن کمیشن کے اتفاق رائے کے بغیر کیا۔