جس طرح یورپ یوکرین کی مدد کر رہا ہے اسی طرح اسلامی دنیا کشمیریوں کی مدد کرے۔ عبدالرشید ترابی


استنبول(کے پی آئی) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے  اسلامی دنیا کو سامنے آنا ہوگا۔ کشمیری  بھارت کے فاشسٹ سیلاب سے پوری مسلم دنیا اور مظلوم انسانیت کو بچا نے کی جنگ لڑ رہے  ہیں۔مسلم دنیا قراردادں سے آگے بڑ ھ کرکشمیر یو ں  کی مالی، سفارتی اور عسکری امداد کرے  جس طرح  یورپ  یوکرین  کی امداد  کر رہا ہے،  اگر پورا یورپ اور امریکہ یوکرین ں کی مد کرسکتا  ہے تو اسلامی  دنیا کشمیریوں کی مددکیوں مدد نہ کرے  ؟

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی  استنبول میں دنیا فانڈیشن کے زیر اہتما م کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،کانفرنس سے تحریک حریت  جموں وکشمیر کے کنوینر  غلام محمد صفی ورلڈ ایورنس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے بھی خطاب کیا۔

عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تقسیم برصغیر کے وقت بھارت نے جموں وکشمیر  پر فو جی قبضہ کرلیا تھا، کشمیری مسلمانو ں کا قتل عام کیا گیا1947 میں ایک  ہفتے میں تین لا کھ کشمیری مسلمان شہیدکیے گئے۔ لا کھوں مہاجر ہوے جن کی نسل آج تیس لا کھ کی تعدا د میں پاکستان میں مقیم ہے  پندرہ لا کھ دنیا میں بکھرے ہوئے ہیں ۔کشمیری مجا ہدین نے  جہادکے زریعے ایک تہائی  کشمیر آزاد کرایا وہ فتح سے ھمکنار ہونے والے تھے کہ بھارت جنگ بندی کی درخواست لیکر سلامتی کونسل پہنچا جس پر قرادادیں منظور ہوئیں کہ اقوام متحدہ کے زیر ا ہتما م ایک ریفرنڈم کے زریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت استعمال کرنے کا موقع دیاجائے گا کیکن بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ مسئلہ حل نہ ھوسکا تب سے  بھارت اس پرامن اور جائزتحریک کو کچلنے کے لئے ریاستی د ہشت گردی کا ارتکاب کررھا ہے،  ابھی تک پانچ لا کھ کشمیر ی جام شھادت نوش کرچکے ھیں، ان کے اربوں ڈالر کے اثاثے تباہ ھو چکے ہیں ، کشمیر میںبدتر ین کالے قوانین نافذ ھیں ،عام سپاھی تک کو کشمیریوں کے قتل  کا لائسنس دیا گیا  ہے  اگست 2019 کے بعد لاکھوں بھارتیوں کو جعلی ڈومیسائل  دیے گئے  ریاست کا اسلامی اور کشمیری تشخص ختم کرنے کی کوشش ہو ر ہی  ہے مودی کی انتہا پسند حکومت کشمیر کے علاوہ بھارتی مسلمانوں کی تہذیب وتمدن کو ختم کرنا چا ھتی ہے، بابری مسجد کے انہدام سے اپنی مہم کا آغاز کرنے والے گجرات کاقصاب مسلمانوں کی ہر علامت ختم کرنا چا ہتا ہے کشمیر اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھا نے والا پا کستان بھارت کے نشانہ پر  ہے یورپی یونین میں پانچ سو سے زائد پروپیگنڈا ویب سائٹ بے نقاب ہوئیں جن کے زریعے ترکی سمیت پوری مسلم دنیا کے اھم ممالک کوبدنام کیا گیا۔

غلام محمد صفی نے واضح کیا کہ کشمیری حق خودارادیت سے کم کسی حل کو قبول نہ کریں گے اور منزل کے حصول تک اپنی جدو جہد  جاری رکھیں گے، ڈاکٹر غلام نبی میر نے کشمیری سماج پر بھارتی قبضے کے اثرات کا احاطہ کیا ،بچھڑے خاندانوں کا المیہ بیا ن کیا اور بتایا کہ وہ خود چالیس سال تک اپنے خاندانوں سے نہ مل سکے۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور قرارادادں کی روسے کشمیریوں کی جدوجہد کو ایک جائز جدوجہد قراردیا اور وا ضح کیا کہ امریکہ سمیت پوری دنیا بھارت کے اٹوٹ انگ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوے اسے ایک حل طلب مسئلہ اورنیوکلئر فلیش پوا ئنٹ سمجھتی  ہے  اسلئے اس کے حل میں مزید تاخیر تباہ کن ھو گی۔ مقررین نے  حریت قائدین مسرت عالم ،شبیر احمد شاہ ،یا سین ملک، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اور دیگر قائدین کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر عالم اسلامی اور بین الاقوامی برادری سے ان کی رھاہی کے لئے موثر  کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ نو جوانوں کو سوشل میڈیا کے زریعے  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سمیت ا ہم زمہ داران کو پیغام پہنچانے کے لئے متوجہ کرنا چاہیے ۔