ایازصادق کووزارت قانون وانصاف کااضافی قلمدان مل گیا


اسلام آباد(صباح نیوز)سردارایازصادق کووزارت قانون وانصاف کااضافی قلمدان مل گیا۔ سردار ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

لیگی رہنما ایاز صادق اس وقت وزیر اقتصادی امور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔رواں ماہ 25 اکتوبر کو اعظم نذیر تارڑ نے وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، اور اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت قانون کے منصب سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفی منظور کرلیا ہے۔