راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی کے ایک اسکول میں طلباء کے مابین جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہونے والا 15 سالہ طالب علم راولپنڈی گورنمنٹ اسلامیہ اسکول میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا، تاہم اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق پولیس 15 سالہ متین کو قتل کرنے والے دوسرے طالب علم کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے، تاہم تھانہ وارث خان کی پولیس نے واقعے کے بعد درج مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل کرلی ہے۔