داعش افغانستان سے اگلے سال امریکا پر حملہ کر سکتی ہے، پینٹاگون


واشنگٹن (صباح نیوز)پینٹاگون نے کہا ہے کہ داعش افغانستان سے امریکا پر اگلے سال حملہ کر سکتی ہے۔ نائب وزیرخارجہ کوہل نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی نے حال ہی میں جائزہ لیا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان امریکا سمیت بیرون ممالک میں کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

امریکہ میں پینٹاگون حکام نے کانگریس کو بتایا ہے کہ افغانستان میں داعش خراسان 6 ماہ میں امریکا پر حملہ کر سکتی ہے اور وہ ایسا کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔